سرسی:16/اپریل(ایس اؤنیوز)نفرت، تعصب، دشمنی ، اشتعال انگیزی کے ذریعے بی جے پی ساحلی پٹی کو ہندوتوا کی لیباریٹری بنانے کی کوشش میں ہے ، بی جے پی انہی کو استعما ل کرتے ہوئے اپنی سیاست چمکا رہی ہے، اس کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنےکی ضرورت ہے ، ہمارے لئے ہار اور جیت اہم نہیں ہے، بلکہ ملک کی سالمیت ، یک جہتی ، ہمیشہ امن کو جاری رکھنے کی ذمہ داری ہم پر ہے، اسی لئے ہم ملک میں امن اور بھائی چارگی کو بحال رکھنے میں کوشاں ہیں۔ یہ بات کانگریس کے جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے کہی۔
سرسی میں ضلع کانگریس کی طرف سے پارٹی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں تہنیت قبول کرنے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی بقا تمام دھرموں کے ساتھ مل جل کر زندگی گزارنے میں ہے ، بی جے پی حکمت سے زیادہ سازشوں کو انجام دیتی ہے، جھوٹ کو 100مرتبہ دہراکر سچ بنانےکی سازش انہی کی ہے، اترکنڑا ضلع میں بی جے پی 5مرتبہ ایم پی الیکشن جیتی ہوگی ، لیکن یہاں کانگریس بہت مضبوط ہے ، تھوڑی بے اطمینانی کی کیفیت ہے، اس کو دور کرتے ہوئے ایک جٹ ہوکر پارٹی کو جیت سے ہم کنار کرنا ہے ۔
ضلعی صدر بھیمنا نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بڑی محنتوں ، کوششوں اورایمانداری کے ساتھ پارٹی کی تعمیر کی ہےاور کئی انتخابات میں جیت بھی حاصل کی ہے، لیکن کسی ایک اخبار نے میرے تعلق سے لکھا ہے کہ میں بی جے پی میں شامل ہورہاہوں اور یلاپور سے بی جے پی کا امیدوار ہونے کی افواہ پھیلائی گئی ہے، ہم مفاد پرستی ، لالچ سے پارٹی نہیں بنائی ہے ، بڑی ذمہ داری کے ساتھ پارٹی کو ترقی دی ہے ، ایسی افواہوں کو نہ پھیلانے کی اپیل کی۔ رکن اسمبلی شیورام ہیبار، بی سی سی صدر رمیش دباشی ، سی ایف نائک، کے جی ناگراج ، ستیش نائک وغیرہ موجود تھے۔